بھارت میں پل گرنے ہلاکتوں کی تعداد 141 تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی شام کو ریاست گجرات کے ضلع موربی میں پیش آیا تھا، ریسکیو آپریشن میں 177 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن پیر کو بھی جاری ہے جس میں بھارتی بحریہ اور فوج کے اہلکار شریک ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 ویں صدی میں ہندوستان پر برطانوی راج کے دور میں تعمیر ہونے والا یہ پل 7 ماہ تک مرمت کیلئے بند رکھنے کے بعد دو دن پہلے ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔
اس پل کو ہیریٹیج میں شمار کیا جاتا تھا اور یہ اس علاقے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دیوالی کی تعطیلات کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا۔رپورٹس کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد پل پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے موجود تھی۔
ریاست گجرات کی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ زخمیوں اور مرنے والوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔