نئی دہلی ، ڈھاکا: بھارت اور بنگلادیش میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ہے، مختلف حادثات میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہیں۔
بھارتی ریاست آسام میں 32 اضلاع میں گھر ڈوب گئے جبکہ مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔
بنگلادیش کا شہر سلہٹ مکمل طو پر ڈوب گیا، سڑکوں اور گلیوں میں کشتیاں چلنے لگیں، انتظامیہ نے فوج طلب کرلی۔
دوسری جانب چین میں بھی موسلادھاربارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی، جنوبی چین میں بارش کےبعد سیلاب کے باعث ہزاروں دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلےمیں گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے اورلوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔