تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سے وزرات عظمیِ کا منصب کھونے والے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان بھی پاکستان کے حالات پربخوبی نظررکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان سے اپنا تعلق جوڑے رکھنے والی جمائما نے بھی پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اورعمران خان کے گھرجانے پربراہ راست نہ سہی لیکن اپنا ردعمل دیا ہے۔
لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے ن لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ایک ویڈیو سے متعلق ٹویٹ پرجمائما کا تبصرہ واضح کرتا ہے کہ وہ اس خبرسے ہرگزخوش نہیں ہیں۔
یہ ویڈیو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور ن لیگ بلوچستان کے سابقہ سیکرٹری اطلاعات سنتوش کماربگٹی کے ٹوئٹرہینڈل سے شیئرکی گئی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کے نام لکھتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم قاسم کا باپ چورہے، سلیمان کا باپ چورہے، ٹیرین کا باپ چور ہے کہ نعرے لگارہے ہیں۔
سنتوش کمارنے ساتھ ہی واضح کیا کہ ٹیرین عمران خان کی وہ بیٹی ہے جسے انہوں نے نیویارک کی عدالت کے حکم کے باوجود نہیں اپنایا۔
اس ٹویٹ میں عمران خان اورمریم نوازکے علاوہ جمائما کو بھی ٹیگ کیا گیا جنہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ تبصرے میں لکھا ‘ پُرانا پاکستان’.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 10, 2022
جمائما کی جانب سے اس جواب پرسنتوش کمارنے انہیں پُرانے پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا، ‘ہاں ، آخرکار پُرانا پاکستان، اللہ کا شکرہے لیکن نئے پاکستان کا باقی ماندہ گندصاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ امید ہے کہ پاکستان میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور فاشسٹ عمران کوآرٹیکل 6 کے تحت پکڑاجائے گا’۔
Welcome to Purana Pakistan 🙏🏻 https://t.co/S3qj3YJicM
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) April 10, 2022
Yeah finally in Purana Pakistan! All thanks to Almighty Allah for that. But will take some time to sort this remaining dirt of naya Pakistan. Hopefully law in Pakistan will take its course and chain up the fascist Imran under article 6. https://t.co/S3qj3YJicM
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) April 10, 2022
اس سے قبل جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے بھی عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان سے مخلص قراردیا تھا۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.🙏
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
جمائما کے دوسرے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ نے بھی اپنی ٹویٹ میں عمران خان کوسراہتے ہوئے انہیں عالمی سطح پرسب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک کہا اور ساتھ ہی اس یقین کا بھی اظہارکیا کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
Sad to see last night’s events in Pakistan.
Imran Khan is a good and decent man, one of the least corruptible politicians on the world stage.
I have no doubt he will be returned with a big majority in the upcoming elections.— Zac Goldsmith (@ZacGoldsmith) April 10, 2022
سال 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمران خان اورجمائما گولڈ اسمتھ کی راہیں 2004 میں جدا ہو گئی تھیں لیکن طلاق کے بعد بھی جمائما نے اپنے نام کے ساتھ لفظ خان جوڑے رکھا اورشاید دلی وابستگی کے باعث ہی وہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دیتی آئی ہیں جس کا ایک ثبوت سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں منی ٹریل سے متعلق رسیدیں بھجوانا بھی ہے۔
بھائیوں کی جانب سے کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس ثابت کرتی ہیں کہ صرف جمائماہی نہیں، رشتہ ٹوٹنے کے باوجود ان کا خاندان بھی عمران خان کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے.