آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ 28 جون کے بعد پہلی مرتبہ مارکیٹ میں 20 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔

آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے طے پا جانے کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شروع ہونے والی شیئرز خریداری کی لہر معاہدے کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کے بعد بھی جاری رہی۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس آج 486 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 348 پوائنٹس پر بند ہوا ہے جبکہ انڈیکس 499 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری دن میں بازار میں آج 22 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 61 ارب روپے بڑھ کر سات ہزار 76 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں