پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط مل گیا۔
پاکستان کی طرف سے لیٹڑ سائن کرکے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔
آئی ایم سے رقم کب ملے گی، پاکستانی حکومت کو شدت سے انتظار ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے، جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کرچکا ہے۔
پاکستان کے پیشگی تمام اقدامات کے باوجود تاحال قسط جاری نہ ہوسکی آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے۔