آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کو1.1 ارب ڈالرجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق ائی ایف ایف پروگرام کے تحت ساتواں اور آٹھواں اقتصادی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت پاکستان نے مالی، بیرونی حالات بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے، حال ہی میں منظور کردہ بجٹ پر عمل درآمد ترجیح ہونی چائیے۔
3 جولائی 2019ء کو پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی، پاکستان کے پروگرام کی مدت اور قرض کو بڑھایا گیا ہے، پاکستان کے ساتھ پروگرام جون 2023ء تک جاری رہے گا، پاکستان کو اب مجموعی طور ساڑھے 6ارب ڈالر دیئے جائیں گے، اعلامیہ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، یوکرین جنگ، اور کرنٹ اکاؤنٹ سے پاکستانی روپے، زرمبادلہ پر دباؤ پڑا، تاہم پاکستان کیلئے ترجیح بجٹ اہداف کو مکمل کرنا ہوگا۔
روپے کی قیمت مارکیٹ کے مطابق طے کی جائے، گورننس اور حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی جبکہ کمزورطبقے کے لئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں۔