انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ رینکنگ میں پاکستان نے بھارت اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر آ گیا ہے، آسٹریلیا اور بھارت 105، 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے باعثد آسٹریلیا چوتھی پوزیشن کھو بیٹھا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انگلینڈ 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔