حنا دلپذیر نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا دلپذیرعرف مومو نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ مجھے میرے قابل انسان نہیں ملا اس لیے میں نے دوبارہ شادی نہیں کی اور اکیلے رہ رہی ہوں۔

ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے کے کردار ’مومو‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی حنا دل پذیر نے بتایا کہ انہیں ماضی میں ایک قابل شخص ملا تھا لیکن اس وقت وہ کام میں بہت مصروف تھی جس کی وجہ سے اسے کھو دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں دوبارہ شادی نہ کرنے اور اکیلے رہنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ہمیں اللہ کے منصوبوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دینے میں ہی بہتری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں