برطانیہ میں جمعہ کو احتجاج کے طور پر ‘یوم حجاب’ منانے کا اعلان

لندن: برطانیہ میں جمعہ کو بطور احتجاج ’یوم حجاب‘ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لوگ 25 فروری بروز جمعہ کو بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی اسلام دشمنی اورفسطائی پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج یوم حجاب منائیں گے۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے جمعہ کوبرطانیہ میں لوگ یوم حجاب منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مساجد کے آئمہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حجاب کی اہمیت پر بات کریں۔

پریس کانفرنس میں علامہ سید ظفر اللہ شاہ، مفتی فضل احمد قادری، مولانا طارق مسعود، مفتی عبدالمجید ندیم، خواجہ محمد سلیمان اور چوہدری اکرام الحق بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر بھارت میں ہندوتوا حکومت کے جابرانہ اقدامات کی مذمت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں