حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی، چار جونیئر کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

پی سی بی کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی سمیت چار جونیئر کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے بورڈ نے کھلاڑیوں کےناموں پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور فہیم اشرف کی تنزلی اور جبکہ عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونئیر اور محمد حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور ہو گا ۔ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی بحث ہو گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بی کیٹگری میں شامل یاسر شاہ اور عمران بٹ کے لیے جگہ بناناد مشکل نظر آرہا ہے۔

خیال رہے کہ 20 قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی۔ پی سی بی نے یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس قومی کرکٹرز کو پیشکش کرنے ہیں۔

گزشتہ برس پی سی بی نے چار کیٹگریز اے، بی، سی اور ایمرجنگ میں کنٹریکٹس دیے تھے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں ردوبدل ہو گا، کرکٹرز کی ترقی اور تنزلی ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی نوجوان کرکٹرز اور حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن کے پرفارمرز کو کنٹریکٹس پیش کیے جائیں گے۔ عید کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تفصیلی میٹنگز کا آغاز ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں