حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونےکا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں حریم شاہ کے وکیل نے ترک زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا۔

حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکلہ ترکی میں بیمار ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انہیںٰ کیا بیمار ی لاحق ہے اور کیس چیز کا علاج کرارہی ہیں؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ انہیں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے حریم شاہ کو 18 اپریل کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں