اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں ، گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کے فیصلے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے،حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار گزشتہ حکومت کو ٹھہرادیا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن حکومت کے پاس آئی ایم ایف معاہدے کے باعث قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔
Acutely aware of the impact that a fuel price hike causes. Govt is left with no choice but to raise the prices due to IMF deal that PTI govt signed. Will take the nation into confidence on the specifics of the IMF-PTI deal soon. We will get out of these economic difficulties, IA.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
شہباز شریف نےمزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر تحریک انصاف کی حکومت نےدستخط کئے تھے، آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے، انشاء اللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا، ان کا ضمیرہے یا نہیں، برے معاشی فیصلے کرنے والوں میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں؟۔
I wonder whether those who struck the worst ever deal with IMF & took patently bad economic decisions have the conscience to face the truth. How can they pretend to be innocent when what the nation is going through is clearly their doing? Details soon https://t.co/6Cjeimgfd1
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
وزیراعظم نے مزیدکہاکہ وہ لوگ کیسے بےگناہ ہونے کا بہانہ کرسکتے ہیں جبکہ قوم جس کرب سے گزررہی ہے، وہ صاف ظاہر ہے۔