گولڈن گلوب ایوارڈ کا 80 ویں ایڈیشن بھارتی فلم آر آر آر کے گانے کے نام

گولڈن گلوب کے 80 ویں ایڈیشن میں بھارتی فلم آر آر آر کے گانے ناتو ناتو نے اوریجنل میوزک کی کیٹگری میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

https://fb.watch/h_mpisuc30/

آر آر آر کے گانے ناتو ناتو ۔۔۔ جسے گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا . اس گانے کا مقابلہ دنیا کے بہترین گلوکاروں کے گانوں کے ساتھ ہوا۔ آر آر آر کے گانے ناتو ناتو نے 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا۔

شارٹ لسٹ کیے جانے والے گانوں میں مشہور گلوکاروں کے گانے بھی شامل تھے ۔ جن گانے سے آر آر آر کے گانے ناتو نے مقابلہ کیا وہ یہ ہیں۔

لفٹ می اپ (Lift Me Up)

یہ گانا مقبول گلوکارہ ریحانہ Rihanna نے اپنی آواز میں سال 2022 کی مشہور فلم Black Panther: Wakanda Forever کے لیے گایا۔

چاؤ پپا Ciao Papa
یہ گانا نیٹ فلکس کی اینمیٹڈ فلم Guillermo del Toro’s Pinocchio کے لئے تیار کیا گیا۔ اس گانے کو 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کے لئے اوریجنل میوزک کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ۔

کیرولینا (Carolina)
ٹیلر سوئفٹ کا گانا کیرولینا کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا۔ تاہم اس گانے کے مقابلے میں ناتو ناتو نے بازی جیت لی۔

ہولڈ مائی ہینڈ (Hold My Hand)
لیڈی گاگا کی آواز میں گائے گئے اس گانے کو سال کی بہترین فلم Top Gun: Maverick میں شامل کیا گیا۔ اس گانے کو 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔

بحوالہ: سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں