ملک میں سونا 200 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 483 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 2005 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں