پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قمیت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی آگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 876 ڈالر ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد 1800.41 روپے ہوگئی۔
پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2070 روپے رہی تھی۔