صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اب اس میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 5 ڈالر بڑھ کر 1709 ڈالر فی تولہ ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونا 2150 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا تاہم بدھ کے روز اس میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
بدھ کے روز صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 150 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 129 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 143 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1620 روپے فی تولہ پر برقرار ہیں۔