پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 30 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 30 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر اضافے سے 1977 ڈالر ہوگئی ہے۔