عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1732 ڈالر پر پہنچ گئی۔
پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 745 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 1570 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے بڑھنے کے بعد 1346 روپے ہوگئی۔