عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقومی بلین مارکیٹ میں سے سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی غیرمعمولی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1677 ڈالر پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 685 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی 1570 روپے کی ہوگئی، جب کہ دس گرام چاندی 8 روپے 58 پیسے کی کمی کے ساتھ 1346 روپے 02 پیسے پر آگئی