ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 978 ڈالر فی اونس ہے۔