پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 1450 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 47 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1840 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے.