ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکی قدر257 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالرکم ہوکر1807 ڈالر ہے۔