سونے کی فی تولہ قیمت میں‌سینکڑوں‌روپے کا اضافہ ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 572 روپےہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 672 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں