ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، آج ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کم ہوکر 1752 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔