ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک لاکھ 38 ہزار 100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 286 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ اس اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہے۔
ایسوسی ایش کے مطابق عالمی صرافہ میں سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 1833 ڈالر فی اونس ہے۔