دو دن کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں‌پھر سے اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 228 روپے 14 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ81ہزار100روپےہوگئی ہے۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں