ماہ اگست میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو آج 1800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔