ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ38 ہزار 700 روپے ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ18ہزار913 ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالرزبڑھ کر 1843 ڈالرز فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں