ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے اضافے سے ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے رہا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1794 ڈالر فی اونس ہے۔