بھارت کے گوتم ایڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔
فوبز کی نئی فہرست مین گوتم ایڈانی نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں برنیڈ آرنالٹ کی جگہ چھین لی ہے۔
Beating both #JeffBezos and France's Bernard Arnault, Indian billionaire #GautamAdani has now become the world's second richest person, according to Forbes data. https://t.co/dSy1HYUq4w
— Economic Times (@EconomicTimes) September 16, 2022
گوتم کی دولت کا تخمینہ 12.37 ٹریلین روپے یعنی 155.5 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔
اس فہرست میں سب سے اوپر ٹیسلا کے مالک ایلون مشک ہیں۔ برنیڈ آرنالٹ کا تیسرا نمبر اور چوتھے نمبر پر ایمازون کے مالک جیف بیزوز ہیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی کا نام بھی اس فہرست میں موجود ہے۔ ان کی دولت کا حجم 92.2 بلین ڈالر ہے۔
بل گیٹس 105.3 بلین ڈالر دولت کے ساتھ اس فہرست میں موجود ہیں۔لیری ایلیسن 98.3 بلین ڈالر اور ویرن بیفٹ 96.5 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹین امیر ترین افراد کی فہرست میں ہیں۔