گال ٹیسٹ: پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ فلاپ، سری لنکا کو 147 رنز کی برتری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے تمام بیٹرز پویلین لوٹ گئے اور سری لنکا کو اب بھی 147 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم محض 231 رنز ہی بناسکی اور سری لنکا کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جب کہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں