فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بڑی ہی آسانی سے دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب جیت لیے۔
صدر میکرون 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کی مقابلے پر انتخابات لڑنے والی جان ماری لیپن نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
مسٹر میکرون 20 سال کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والے پہلے فرانسیسی صدر ہیں۔ وہ پانچویں جمہوریہ کے تحت واحد صدر بن گئے ہیں جو پارلیمانی اکثریت رکھتے ہوئے براہ راست عالمگیر رائے شماری کے ذریعے دفتر میں واپس آئے ہیں۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے صبح پولنگ شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفہ کے آٹھ بجے تک جاری رہی، اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی تعداد 48.07 ملین رہی۔
یورپی یونین نے ایمانوئل میکرون کو فرانس کا دوسری بار کیلئے صدر منتخب ہونےپر مبارکباد پیش کی ہے۔
44 سالہ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس ملک میں بہت سے لوگوں نے انہیں اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ وہ ان کے خیالات کی حمایت کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انتہائی دائیں بازو کے لوگوں کو دور رکھنے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے، میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور جاننا چاہتا ہوں کہ میں ان کا مقروض رہوں گا۔
بی بی سی کے مطابق تین میں سے ایک سے زیادہ ووٹرز نے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ ٹرن آؤٹ 72 فیصد سے بھی کم رہا، جو 1969 کے بعد صدارتی انتخاب میں سب سے کم ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا۔
فرانس انفو کے ایگزٹ پولز کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 28.2 فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ نہیں ڈالا۔ الیکشن میں تقریباً 6.35 فیصد ووٹرز نے خالی بیلٹ میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جبکہ 2.25 فیصد نے اپنا ووٹ پیپر ہی خراب کر دیا۔