یورپ کے دیگر ممالک کی طرح صحرائے صحارا کی طرف سے آنے والی نارنجی ہواؤں نے فرانس کا رخ بھی کرلیا،نارنجی ہوائیں چلنے سے آسمان کوبھی نارنجی اور سرخی مائل دیکھا جاسکتا ہے.
نارنجی ہواؤں سے سڑکوں مکانات اور گاڑیوں پر بھی نارنجی ریت کی تہہ جمنے لگی،عوام میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات بڑھنے لگی ہیں،گاڑیاں نارنجی ریت و کیچڑ سے آلودہ ہو گئیں ۔
ایسی ہواؤں کو خونی ہوائیں اور ایسی بارش کو خونی بارش (Blood Rain) کہا جاتا ہے جس میں صحرا کی ریت شامل ہو،آسمان سے جب پانی ٹپکتا ہے تو اس کا رنگ سرخی مائل ہوجاتا ہے،یہ پانی جب بارش کی صورت میں زمین پر گرکر خشک ہوتا ہے تو زمین پر سرخی مائل ریت کی تہہ رہ جاتی ہے۔
فرانس میں ان نارنجی یا سرخی مائل صحرائی ہواؤں کا آغاز پندرہ مارچ کو ہوا جو ابھی جاری ہے اور ان ہواؤں سے آسمان نے بھی خوبصورت رنگ اختیار کر لئے ہیں۔