سمندری طوفان نورو نے ویتنام میں تباہی مچادی۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نورو نے ویتنام کے وسطی علاقے کا رخ کیا۔ بدھ کی صبح دانانگ شہر میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرایا تو بلند عمارتیں بھی لرز گئیں۔
Vietnam orders mass evacuations ahead of Super Typhoon Noru.
📸 @nhacnguyen8 #AFP pic.twitter.com/GRokPibcDO— AFP Photo (@AFPphoto) September 27, 2022
Streets of Hoi An are strewn with tree debris this morning after #typhoon #Noru #vietnam pic.twitter.com/dQXIUaaxQZ
— James Reynolds (@EarthUncutTV) September 28, 2022
ویتنام میں 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان ملکی تاریخ کا بدترین طوفان ہے۔
Vietnam evacuates more than 400,000 people ahead of the arrival of Typhoon Noru, the strongest the country has seen in two decades https://t.co/jkoAy05Mys
— Bloomberg (@business) September 27, 2022
اگرچہ ہواؤں کی رفتار پیش گوئی سے کم تھی تاہم دن بھی شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Typhoon Noru made landfall near Vietnam’s popular beach resort city of Da Nang on Wednesday morning, bringing powerful winds and heavy rain as tens of thousands of people were evacuated. https://t.co/Svl2yWaQPL
— CNN International (@cnni) September 28, 2022
ویتنام کی وزارت دفاع نے 40 ہزار فوجیوں اور 2 لاکھ ملیشیا کو فعال کردیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں اور بحالی کےکاموں میں معاونت کی جاسکے۔
سیاحت کے لئے مشہور شہر ہوئی آن میں ہوائی دریا کا پانی کناروں سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے۔
ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔
ہینوئی شہر کے شمال سے ہوچی من شہرکے جنوب کو جوڑنے والی ہائی وے کے وسطی سیکشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔