پاکستانی انجینئرز نے ملک میں تیار ہونے والی بجلی سےچلنی والی گاڑی کا ڈیزائن متعاراف کروادیا۔
کراچی میں 14 اگست کو پاکستان کی 75ویں یوم آزادی پرجیجزر نامی پاکستانی کمپنی نے پہلی پاکستانی ای وی کار کا پُرو ٹائپ متعارف کرادیا جس کو نور ای 75 کا نام دیا گیا ہے۔
اس گاڑی میں 35 کلوواٹ کی بیٹری ہوگی جو پاکستان میں ہی بنائی جائے گی۔ بیٹری پر گاڑی 220 کلومیٹر تک اے سی کےساتھ چلائی جاسکےگی۔
گاڑی کیلئے کوئی الگ سے ڈیوائس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور گھر میں آنے والے 220 والٹیج سے 8 گھنٹے میں گاڑی چارج ہوجائے گی۔
تقریب کے شرکا کا کہنا تھا کہ گاڑی کی مینوفیکچرنگ سے پاکستان میں روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔گاڑی کی پروڈکشن سال 2024 میں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
گاڑی کی قیمت کا فیصلہ اس کی پروڈکشن کے بعد کیا جائے گا۔