امریکی شہر فلاڈلفیا میں ہجوم پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقع سامنے آگیا۔ فلاڈلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد مارے گئے۔

امریکی شہر فلاڈلفیا میں حملہ آور نے  ہجوم پر فائرنگ  کی جس کے نتیجے  میں 3 افراد مارے گئے اور کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ساؤتھ اسٹریٹ کے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ پٹرولنگ افسران نے متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی اور  اس علاقے  میں پہنچے۔ جہاں انہوں نے “کئی فعال شوٹرز” کو بھیڑ میں فائرنگ کرتے دیکھا۔

پولیس کے پہنچنے پر حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔فلاڈیلفیا انکوائرر نے رپورٹ کیا کہ ایک شوٹر نے اپنی بندوق وہیں چھوڑ دی، جوایک  اضافی میگزین سے لیس تھی۔

اخبار کے مطابق، پولیس کو جائے وقوعہ سے دو بندوقیں ملی ہیں۔پولیس نے علاقے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں