وزیرخزانہ کا بڑی گاڑیوں پر تین گناڈیوٹی،امپورٹڈ اشیاپر تین گناآرڈیزلگانےکااعلان

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر تین گنا آر ڈیز لگائیں گے، بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم درآمدات پر پابندی ہٹا دیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بورڈ اجلاس سے قبل پابندی ہٹائیں، آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی، اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بینکنگ سسٹم میں 650 ملین ڈالر زیادہ آئے ہیں، روپے پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے، اگست میں سب سے اچھی کارکردگی پاکستانی روپے کی رہی، دنیا میں سب سے اچھی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان کی رہی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دو ماہ سے درآمدات کنٹرول میں ہیں، اگست میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست میں درآمدات میں 19 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں