وزارت خزانہ نے ہیکنگ اور سرکاری ڈیٹا لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سرکاری ڈیٹا کی ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونے کی خبر کی تردید کردی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری ڈیٹا لیک ہونےکی خبریں گردش کررہی ہیں، ہیکنگ کے واقعے سے متعلق اطلاع تین ماہ قبل سامنے آئی تھی جس کے بعد فوری اقدامات اور مکمل سائبر سکیورٹی آڈٹ کرایا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کی سچائی ثابت نہیں ہوسکی، آفیشل ڈیٹا کی سکیورٹی مضبوط بنانےکیلئے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں