اداکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ پر مبینہ تشدد کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات بھی علیزا سلطان کے حق میں سامنے آگئیں۔
اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ‘میں اپنی بیوی اور بچے سے بہت پیار کرتا ہوں، اگر میں اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاؤں تو 90 فیصد امکان ہے کہ میرا بیٹا بھی ایسا ہی کرے گا، میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہونا عام ہے لیکن ایک دوسرے کو مار پیٹ کرنا عام نہیں ہے’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں چاہے وہ کوئی سُپراسٹار کرے یا عام آدمی’۔
اس کے ساتھ یاسر نے علیزا اور اس کی فیملی کی حمایت کرتے ہوئے دعا بھی کی اور لکھا کہ ‘اللہ انہیں جلد مشکل سے نکالے اور ان کی زندگی میں سکون لائے’۔
اداکارہ مریم نفیس نے بھی سوشل میڈیا پر علیزا سلطان کی میڈیکل رپورٹ کی تصویر شیئر کی اور سخت ردعمل دیا، انہوں نے لکھا کہ ‘ہم آپنی آواز مظلوم کے مرجانے پر ہی کیوں اُٹھاتے ہیں؟’
مریم نے سوال کیا کہ ‘ہم الزام تب ہی کیوں لگاتے ہیں جب ظالم فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے؟’
• Blunt injuries to both arms + back and chest. Ya Khudaya!!
Why do we raise voice only when they’re dead?
Why do we blame them when they manage to escape?#JusticeForAliza https://t.co/BTWvHvVgYz pic.twitter.com/pORU7fTvS8— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) October 24, 2022
ان دنوں فیروز کے ساتھ ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی اُشنا شاہ نے بھی فیروز کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے لکھا ‘میں اب بھی علیزا پر فیروز کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی بات کو ہضم کرنے کی کوشش کررہی ہوں، میں اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہوں’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میرا دل علیزا اور ان کے بچوں کے ساتھ ہے۔
I am still processing this and am in a state of shock. Nothing can and will justify violence against a woman. My heart is with Alizah as well as Sultan, and Fatima.
Ushna
— Ushna Shah (@ushnashah) October 25, 2022
اس کے علاوہ اداکارہ نیمل خاور خان سمیت منال اور ان کے شوہر احسن محسن نے بھی فیروز پر تنقید کی۔
کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی سے شہرت پانے والی گلوکارہ شے گل نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر علیزا کی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ فیروز کو جیل میں ہونا چاہیے۔
ساتھ ہی شے گل نے علیزا سلطان اور اس کی فیملی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ علیزا نے فیروز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد پیش کیے ہیں۔