پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دور کے امریکہ دورے کی تفصیلات شئیر کردیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے امریکہ کے دورے کا تقابلی جائزہ پیش کر دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں رہنماوں کے دوروں کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔ فواد چودھری نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے، فرق جان کر جیو۔
فرق جان کر جیو #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/ZmHLefQC1r
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2022
فواد چودھری نے شیئر کی گئی تفصیلات میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے دورہ امریکہ پر 5لاکھ 50ہزار ڈالر خرچ کیے ۔نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 16 لاکھ 42ہزار ٹی اے ڈی اے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے دورہ امریکہ کے دوران 7لاکھ 52ہزار ڈالر چرچ کیے۔آصف زرداری کے دورہ امریکہ پر 21لاکھ 22ہزار روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں لیے گئے ۔
فواد چودھری کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکہ پر 60ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔عمران خان کے دورہ امریکہ پر کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں لیا گیا۔
تصویر میں تفصیلات کے ساتھ لکھا ہے۔ ملک کی خد مت کرنے والوں اور لوٹنے والوں میں فرق۔