فیٹف کا اجلاس کل سے شروع ہوگا، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا اجلاس کل 14 جون سے شروع ہوگا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا،پاکستان کےگرےلسٹ سےنکلنےکےامکانات روشن ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےتمام اہداف پرعملدرآمدمکمل کرلیا،پاکستان کےگرےلسٹ سےنکلنےکےامکانات روشن ہیں ، پاکستان 34 میں سے 32 نکات پرعمل کرچکاہے۔

فیٹف اجلاس کیلئےمتعلقہ امورکی نگرانی وزارت خارجہ کےسپرد کر دی گئی ہے ، وزارت خارجہ نےاجلاس کیلئےحکمت عملی طےکرلی ہے ، فیٹف اجلاس میں پاکستانی وفدکی نمائندگی حناربانی کھرکریں گی۔

خیال رہے کہ ایف اےٹی ایف (فیٹف) اجلاس 14 سے 17 جون کوجرمنی میں ہوگا،فیٹف اجلاس میں پاکستان سےمتعلق امور 15 سے 16 جون کوزیرغورآئیں گے، 2018 کےایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پرعملدرآمدمکمل کیا جا چکا ہے ، 2021 کےایکشن پلان کےتحت 7 میں سے 6 نکات پرعملدرآمد ہو چکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں