عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفروروزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔
مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹےکاکیا کریں گئےجومفتا نہیں کرسکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 26, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی ہوگیا، اس کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح اسماعیل نہیں کرسکے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہو جائے گا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے۔
سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی، شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے، سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔