انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں‌ٹیسٹ میچز کی پہلی کلین سوئپ کرنے کے قریب

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پاکستان میں پہلے کلین سوئپ کے قریب پہنچ چکی ہے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 55 رنز درکار ہیں جب کہ 8 وکٹیں اب بھی باقی ہیں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور کریز پر بین ڈکٹ اور کپتان بین اسٹوکس موجود ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں