ڈربن ٹیسٹ: مہاراج کی تباہ کن بالنگ، بنگلا دیش کو 220 رنز سے شکست

پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو با آسانی 220 رنز سے شکست دے دی۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ٹیم کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگلا دیشی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دوسرے کم ترین اسکور 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسین (26) اور تسکین احمد (14) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

یاسر علی 5، محمو الحسن 4، کپتان مومن الحق اور لٹن داس 2،2 رنز بناسکے جبکہ شادمان اسلام، مشفق الرحیم، مہدی حسن اور خالد احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 اور سائمن ہارمر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کپتان ڈین ایلگر (64) کی نصف سنچری کی بدولت 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ریان ریکلٹن 39 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ کیگان پیٹرسن 36 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

بنگلا دیشن کی جانب سے مہدی حسن اور عبادت حسین نے 3،3 جبکہ تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقاکو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ جنوبی افریقی ٹیم 367 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹمبا باووما 93 اور کپتان ڈین ایلگر 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔سرل ایروی 41 اور سائمن ہارمر ناقابل شکست 38 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

کائل ویرین 28، رائن ریکلٹن 21، کیگان پیٹرسن اور کیشو مہاراج 19،19 ، لیزاڈ ولیمز اور ڈیون اولیور 12،12 جبکہ وین ملڈر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے خالد احمد نے 4، مہدی حسن نے 3 اور عبادت حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں محمود الحسن (137) کی سنچری کی بدولت 298 رنز بنائے ۔لٹن داس 41 اور نجم الحسین 38 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، لیزاڈ ولیمز نے 3 جبکہ ڈوین اولیور اور وین ملڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں بنگلادیش نے جنوبی افریقا کو 1-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں