معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کراچی سے لاہور جا کر ظہیر احمد نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو خود غرض قرار دے دیا ہے۔
متھیرا نے دُعا زہرا کے والد کے حالیہ ویڈیو بیان پر ردّعمل دینے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں دُعا زہرا کیس سے بہت تھک گئی ہوں اور تنگ آ گئی ہوں۔‘
متھیرا نے کہا کہ ’دُعا کے والد کو سمجھنا چاہیے کہ اُن کی بیٹی گھر واپس آنا نہیں چاہتی‘۔
متھیرا نے کہا کہ ’یہ اغوا کا معاملہ نہیں ہے، وہ اصل گمشدہ لڑکیوں کے کیسز کو برباد کر رہے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس ڈرامے کو بند کریں‘۔
واضح رہے کہ دُعا زہرا کی والدہ اور والد بیٹی کی شادی کو تاحال دباؤ اور مافیا کے ملوث ہونے کے نتیجے میں ایک جھوٹ قرار دے رہے ہیں۔