دعا زہرہ کی والدہ کا بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف

دعا زہرہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف کیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر آج عدالتی ہدایت پر دعا زہرہ کی والدین سے چیمبر میں ملاقات کرائی گئی۔

ملاقات ختم ہوجانے کے بعد دعا زہرہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں بتایا ہے کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں۔

والدہ نے دعویٰ کیا کہ دعا نے ملاقات میں کہا ہے کہ میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے۔

دعا زہرہ کی والدہ نے شکوہ کیا کہ پولیس نے میری بیٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا شیلٹر ہوم واپس لے گئی۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ کی والدہ زار و قطار روتے ہوئے عدالت میں بےہوش بھی ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں