پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مسلسل کمی ہو رہی ہے، انٹر بینک میں ایک ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا۔
ایک امریکی ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 217 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد سے اب تک 17 روپے 94 پیسے سستا ہوچکا ہے۔