ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ڈالر کی قیمت تین روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 233 روپے پر جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بروز پیر انٹربینک میں ایک روپے 51 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 229 روپے 88 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 17 روپے 42 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ایک روپے 56 پیسے اضافے سے ڈالر 228 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں