کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ڈالر 226.81 روپے پر بند ہوا۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر ایک روپے 19 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک ڈالر کی قیمت 228 روپے ہوگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/1x9GJeS1Dz pic.twitter.com/0RyJytVoCb
— SBP (@StateBank_Pak) July 22, 2022
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 228.37 روپے پر بند ہوا۔