امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپےکی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 180 روپے سے مہنگا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں آج 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 57 پیسےکا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Z5XnmiLNtn pic.twitter.com/HYj4BzxfIK
— SBP (@StateBank_Pak) March 18, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 10 پیسے بڑھ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 180 روپے 80 پیسے ہے۔
آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 180 روپے 37 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 63 پیسے کے اضافے سے 180.07 روپے ہو گئی تھی۔